کمیونیکیشن یونیورسٹی کے قیام کی کوئی تجویز نہیں

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اطلاعات و نشریات نے آج کہا کہ ملک میں کمیونیکیشن یونیورسٹی کے قیام کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔ مستقبل میں اس طرح کی تجویز پر عمل کرنے سے پہلے مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس فی الحال کوئی ایسی یونیورسٹی ک

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اطلاعات و نشریات نے آج کہا کہ ملک میں کمیونیکیشن یونیورسٹی کے قیام کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔ مستقبل میں اس طرح کی تجویز پر عمل کرنے سے پہلے مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس فی الحال کوئی ایسی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز نہیں ۔ میڈیا کے چند گوشوں کی جانب سے کمیونیکیشن یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ ملک میں بڑھتے ہوئے تمام نوعیت کے کمیونیکیشن سسٹم کی ضرویارت کو پورا کرنے کیلئے اس طرح کی یونیورسٹی کی ضرورت ہے ۔ حکومت اس سلسلہ میں مختلف اداروں سے بات چیت کررہی ہے اور اس کیلئے اسٹرکچر اور میکانیزم پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ اب تک کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ملک میں تین فیصد خسارہ پایا جاتا ہے جو ایک چیلنج ہے ۔ حکومت اس چیلنج کے باوجود عوامی انفراسٹرکچر اور آبپاشی پراجکٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ گذشتہ سال میں نے 4.1 فیصد مالیاتی خسارہ کو کم کرتے ہوئے خوشی محسوس کی تھی اب یہ خسارہ گھٹ کر تین فیصد ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT