Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کمیکل اور ڈرگس سے ادویات کی تیاری، خطرناک ریاکٹ بے نقاب

کمیکل اور ڈرگس سے ادویات کی تیاری، خطرناک ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں خطرناک کمیکل اور ڈرگس سے تیار کی جانے والی ادویات کے ایک خطرناک ریاکٹ کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم نے شہر کے نواحی علاقے چیتنیہ پوری پولیس حدود میں دھاوا کیا اور ایک نقلی فارما کمپنی کا پردہ فاش کیا۔ اس نقلی ادویات تیار کرنے والی کمپنی میں خطرناک کمیکل اور ڈرگس کے ذریعہ ادویات تیار کی جارہی تھیں۔ ایس او ٹی نے بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی ٹائبلٹ، ٹانکس اور مدر پرومکس پاؤڈر جیسے ادویات اور تمام مشنریز کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT