Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کم ایندھن میں طیاروں کی پرواز چھ پائلٹس ڈیوٹی سے ہٹا دیئے گئے

کم ایندھن میں طیاروں کی پرواز چھ پائلٹس ڈیوٹی سے ہٹا دیئے گئے

نئی دہلی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی کو لے جانے والے انڈیگو طیارہ کے دو پائلٹس کے علاوہ ایرانڈیا اور اسپائس جٹ کے دیگر چارپائلٹوں کو گذشتہ ہفتہ کولکتہ کا فق پر چکر کاٹتے ہوئے ایندھن میں کمی کی اطلاع دینے پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ جب شہری ہوا بازی کے ریگولیٹری ادارہ ڈی جی سی اے کی جانب سے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ریگولیٹر نے یہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہیکہ آیا کس طرح 3طیارہ آیا کس طرح کم ایندھن پر ایک ہی مقام (کولکتہ کے افق) پر بیک وقت 30 تا 40 منٹ پرواز کرسکتے ہیں اور رخ موڑتے ہوئے کس طرح قریبی ایرپورٹ (اس معاملہ میں بھوبنیشور) لے جایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT