Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری:پربھو

کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری:پربھو

نئی دہلی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج G-20 ممالک پر زور دیا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غریبوں کو مواقع کے فقدان کی وجہ سے سخت مصائب کا سامنا ہے ۔ G-20 تیاری اجلاس منعقدہ ترکی نے سریش پربھو ، وزیراعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک ہیں، ان کا بیان ٹوئیٹر

نئی دہلی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج G-20 ممالک پر زور دیا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غریبوں کو مواقع کے فقدان کی وجہ سے سخت مصائب کا سامنا ہے ۔ G-20 تیاری اجلاس منعقدہ ترکی نے سریش پربھو ، وزیراعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک ہیں، ان کا بیان ٹوئیٹر پر شائع کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے غریب ممالک کے عوام کیلئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ان کے اندیشوں کا عالمگیر سطح پر ازالہ ضروری ہے۔

عسکریت پسندوں پر انعام کا اعلان
سرینگر ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے آج دو عسکریت پسندوں کے سر پر فی کس 10 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے ، جو شمالی کشمیر کے سوپور ٹاؤن میں چھ افراد کی ہلاکت میں مبینہ طورپر ملوث ہیں۔ 20 لاکھ روپئے کے مجموعی انعام کا اعلان کرنے والے پوسٹرس کی آج یہاں سے 52 کیلومیٹر دور واقع سوپور ٹاؤن اور متصلہ علاقوں میں تشہیر کی گئی ۔ ان عسکریت پسندوں کے نام عبدالقیوم نجار اور امتیاز احمد کندو ہیں۔

TOPPOPULARRECENT