Friday , January 19 2018
Home / دنیا / کم جونگ ایک بردبار اور بالغ نظر قائد : پوٹن

کم جونگ ایک بردبار اور بالغ نظر قائد : پوٹن

ماسکو ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج ایک ایسا بیان دیا ہے جو یقینا امریکہ کو اچھا نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم جونگ ایک بالغ نظر اور سمجھدار قائد ہیں جو فی الحال اپنے نیوکلیئر اور دوری تک مار کرنے والے بالسٹک میزائلس کی لانچنگ سے پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پوٹن نے کل روسی میڈیا کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے کم جونگ ان کو ایک بردبار اور بالغ نظر سیاستداں قرار دیا اور کہا کہ اسٹریٹیجک ذمہ داری کو انہوں نے بخوبی نبھایا ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ آج کم کے پاس نیوکلیئر وارہیڈ کے علاوہ میزائلس کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ پوٹن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ نے جو بھی کیا وہ اب گزرے زمانے کی بات ہے۔ وہ اب شاید اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کو پرسکون اور پرامن دیکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ کم جونگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو لیکر ایک دوسرے سے لفظی جھڑپ کرتے رہے ہیں جہاں دونوں نے ایک دسرے کی شخصیتوں کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT