Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / کم جونگ نام کے قتل پر ملائیشیائی پولیس کی تحقیقات پر تنقید

کم جونگ نام کے قتل پر ملائیشیائی پولیس کی تحقیقات پر تنقید

شاہ عالم ( ملائیشیا) ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کے سوتیلے بھائی کے قتل پر کی جانے والی ملائیشیائی پولیس کی تحقیقات پر شک و شبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور بعض حلقوں سے ایسا کہا جارہا ہے کہ تحقیقات کی وجہ سے مقدمہ پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ کم جونگ نام کے قتل پر وکیل دفاع گوئی مون سینگ نے مقدمہ کی سماعت کے 32ویں دن بتایاکہ مشتبہ افراد کے ساتھ پولیس جس انداز میں پوچھ گچھ اور تحقیقات کررہی ہے وہ ناقابل فہم ہے ۔ یاد رہے کہ کم جونگ نام کو گزشتہ سال فروری میں کوالالمپور انٹرنیشنل اپورٹ پر اُس وقت زہر دیکر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ مکاؤ کیلئے طیارہ میں سوار ہونے والے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT