Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / کم جونگ نے بھی بالآخر امریکہ ۔ شمالی کوریا بات چیت پر لب کشائی کی

کم جونگ نے بھی بالآخر امریکہ ۔ شمالی کوریا بات چیت پر لب کشائی کی

سیول ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان نے آج ایک پارٹی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہونے والی ان کی ملاقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ کم جونگ ان نے پہلی بار امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا تذکرہ کیا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ ٹرمپ نے نیوکلیئر توانائی کے حامل ملک شمالی کوریا کے قائد کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا جو کسی بھی برسرکار امریکی صدر اور شمالی کوریا کے قائد کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی تاہم اس کیلئے اب تک کسی مقام یا تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے جبکہ بعض گوشوں سے ہنوز شبہات کا اظہار کیا جارہا ہیکہ شمالی کوریا بات چیت میں حصہ لے گا یا نہیں۔ سرکاری کے سی این اے خبر رساں ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی۔ کم جونگ نے کوریائی جزیرہ نما کی موجودہ صورتحال پر بھی ایک رپورٹ پیش کی جن میں جنوبی کوریا کے ساتھ ایک علحدہ کانفرنس کا بھی جاریہ ماہ انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ کم جونگ ان جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے 27 اپریل کو ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT