Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / کم جونگ نے جنوبی کوریا کے فنکاروںکی ستائش کی

کم جونگ نے جنوبی کوریا کے فنکاروںکی ستائش کی

سنگاپور، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے دارالحکومت پیونگ یانگ میں منعقدہ ایک موسیقی کے پروگرام میں جنوبی کوریا کے فنکاروں کی تالیاں بجا کر ستائش اور حوصلہ افزائی کی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ان جنوبی کوریا پاپ فنکاروں کی پیشکش پر تالی بجاتے رہے اور بعد میں اسٹیج کے پیچھے جاکر فنکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان فنکاروں کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔گزشتہ ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے رہنما ملنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل جنوبی کوریا ئی فنکاروں کی ٹیم شمالی کوریا آئی ہے ۔ اس سال کے آغاز میں ہوئے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا نے بھی اپنے فنکار جنوبی کوریا بھیجے تھے ۔دونوں ممالک کے بدلتے رشتوں کا اشارہ دیتے اس پروگرام میں مسٹر ان اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں موجود تھے ۔ کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT