Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / کم جونگ کا جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کا اشارہ

کم جونگ کا جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کا اشارہ

سیول، 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ موسم سرما اولمپکس کے لئے جنوبی کوریا کے تین روزہ دورے پر گئے اعلی سطحی وفد کے واپس لوٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کے لئے خوشگوار ماحول کو فروغ ملا ہے ۔شمال کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ان نے مسٹر مون ژائن ان کے دورے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شمال کوریا کی طرف سے ان کے دورے کو ترجیح دینا انتہائی متاثر کن اور ایماندارانہ کوشش ہے ۔قابل غور ہے کہ مسٹر ان کی چھوٹی بہن کم یو جانگ شمال کوریائی وفد کے رکن کے طور پر جنوبی کوریا گئی تھی۔ اس دوران انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر ان کو اپنے بھائی (مسٹر ان) کا ایک مکتوب سونپا تھا جس میں ان سے ان کی سہولت کے مطابق جلد سے جلد شمالی کوریا آنے کی دعوت دی گئی تھی جس پر مسٹر ان نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کو مل کر ایسے حالات بنانے چاہئے کہ اس طرح کے دورے ممکن ہو سکیں ۔

TOPPOPULARRECENT