Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / کم جونگ کی بہن کا جنوبی کوریا پہنچنے پر زبردست استقبال

کم جونگ کی بہن کا جنوبی کوریا پہنچنے پر زبردست استقبال

سیول ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان کی بہن اپنے خاندان کی ایسی پہلی خاتون بن گئیں جو 1950-53کی کوریائی جنگ کے بعد آج جنوبی کوریا پہنچیں۔ جنوبی کوریا میں آج سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے موصوفہ ایک رکن کی حیثیت سے وفد میں شامل ہیں تاہم ایک اہم فرق یہ ہیکہ وہ اپنے بھائی کم جونگ ان کے خانگی طیارہ میں تین روزہ دورہ کرینگی۔ اپنی آمد کے وقت انہوں نے سیاہ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا اور سیاہ رنگ کا بیاگ بھی اپنے کندھے سے لٹکا رکھا تھا۔ طیارہ سے اترتے ہی کیمروں کی چکاچوند نے انکا خیرمقدم کیا۔ یہ دیکھ کر کم جونگ نے وہاں موجود تمام جنوبی کوریا کے اعلیٰ سطحی افسران کی جانب مسکرا کردیکھا جن میں یونیفکیشن منسٹر چومیونگ۔ گیون بھی شامل تھے۔ انہوں نے آگے بڑھ کر کم جونگ کے علاوہ وفد کے دیگر ارکان کا بھی خیرمقدم کیا۔ بعدازاں انچیون انٹرنیشنل ایرپورٹ کے میٹنگ روم میں انہوں نے وفد کے تمام ارکان سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT