Monday , September 24 2018
Home / دنیا / کم جونگ کی بہن کا دورہ جنوبی کوریا اختتام پذیر

کم جونگ کی بہن کا دورہ جنوبی کوریا اختتام پذیر

گنگ نیونگ (جنوبی کوریا) ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان کی بہن نے جنوبی کوریا کا اپنا سہ روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے جہاں انہوں نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی۔ انہیں دنیا بھر کی سربرآوردہ شخصیات کے ساتھ بیٹھنے کا موقع بھی ملا۔ تاہم انہوں نے ایک ایسی سفارتی پیشکش کو ٹھکرادیا جو دونوں کوریاؤں کے درمیان کئی دہوں سے چلی آرہی دشمنی کو ختم کرنے کی نیت سے کی گئی تھی۔ کم یو جونگ اور وفد کے دیگر عہدیداران ان کے بھائی (شمالی کوریائی قائد) کے خانگی طیارہ کے ذریعہ شمالی کوریا واپس لوٹ گئے۔ ایک ایسے وقت جب شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر میزائلس تیار کرنے کے عزائم کو ہنوز جاری رکھے ہوئے ہے۔ صرف دو روز قبل کم جونگ اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کی سیول کی قصر صدارت میں ظہرانہ پر ہوئی ملاقات اور بات چیت کی کیا اہمیت ہوسکتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

TOPPOPULARRECENT