Friday , September 21 2018
Home / دنیا / کم جونگ کی بہن کا پہلی بار دورۂ جنوبی کوریا

کم جونگ کی بہن کا پہلی بار دورۂ جنوبی کوریا

سیئول۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کی بہن جاریہ ہفتہ جنوبی کوریا کے پیونگ چنگ میں منعقد شدنی سرمائی اولمپکس میں شرکت کریں گی۔ سیئول سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران خاندان کے کسی بھی فرد کی جانب سے جنوبی کوریا کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دریں اثناء یونیفکیشن منسٹری کی جانب سے جاری کئے گئے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ کم یو جونگ حکمراں جماعت ورکرس پارٹی کی ایک سینئر رکن ہیں اور جمعہ کے روز وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کا حصہ ہوں گی۔ یاد رہے کہ دونوں کوریاؤں کی تقسیم 1953ء میں کوریائی جنگ کے خاتمہ کے بعد عمل میں آئی تھی جبکہ حالیہ عرصہ میں شمالی کوریا کو نیوکلیئر میزائیل کے پے درپے تجربات اور نیوکلیئر ہتھیاروں کا حامل ملک کہلانے کے جنون کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد تحدیدات کا بھی سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT