Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / کم جونگ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں : ٹرمپ

کم جونگ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اہم اور حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ (ٹرمپ) شمالی کوریائی قائد کم جونگ کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرسکتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس بات سے قطعی انکار کیا کہ ان کی اور کم جونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کوایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کم جونگ ان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میرے تعلقات ہر ایک کے ساتھ خوشگوار ہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں کٹر دشمنوں کے درمیان ملاقات کے بارے میں شاید ٹرمپ لب کشائی نہ کریں۔ یاد رہے کہ دونوں قائدین کے درمیان شمالی کوریا کے ذریعہ یکے بعد دیگرے میزائل ٹسٹس کئے جانے کے بعد تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی تھی اور انہوں نے ایک دوسرے پر فقرے بھی کسے تھے۔ ٹرمپ نے کم جونگ کو راکٹ مین بھی کہا تھا۔ قبل ازیں شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ایک دوسرے پر سخت تنقید اور شخصی حملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

ٹرمپ کا دورہ لندن منسوخ
لندن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ برطانیہ کے ایک ’’ورکنگ دورہ‘‘ کو منسوخ کردیا جہاں موصوف امریکی سفارتخانے کے نئے دفتر کا افتتاح انجام دینے والے تھے۔ اپنے دورہ کی منسوخی کیلئے انہوں نے سابق امریکی حکومت یعنی اوباما انتظامیہ کی جانب سے ’’ایک نامعقول سودے‘‘ کو موردالزام ٹھہرایا جس کے تحت امریکی سفارتخانے کے دفتر کو ایک بہترین علاقہ سے نسبتاً کم اچھے علاقہ کو منتقل کیا گیا۔ مے فیئر کے گراسوینر اسکوائر سے امریکی سفارتخانہ کے دفتر کو نائن ایلمس منتقل کیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT