Saturday , December 15 2018

کم دام میں موبائیل فراہمی کا دھوکہ شفیق الزماں کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) سابقہ سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر محمد شفیق الزماں نے پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز میں کم دام میں موبائیل فون فراہم کرنے کے دھوکہ کے سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 ڈسمبر سال 2014 کو مسٹر شفیق الزماں کو نئی دہلی کے کریٹیویٹی انفوٹیک سے ایک فون کال موصول ہوا تھا جس میں خصوصی آفر کے تحت 15 ہزار مالیتی ایل جی فون صرف 3 ہزار میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں مسٹر زماں نے کریٹیویٹی انفوٹیک کے بینک کھاتے میں 3 ہزار روپئے جمع کئے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار کو آج ایک پارسل موصول ہوا جس میں منتروں کی کتاب برآمد ہوئی ۔ جس کے نتیجہ میں انہوں نے بنجارہ ہلز پولیس سے ایک شکایت درج کرو

Top Stories

TOPPOPULARRECENT