Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کم سن لڑکی کے ساتھ بد سلوکی پر زدوکوب

کم سن لڑکی کے ساتھ بد سلوکی پر زدوکوب

نظام آباد :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کرنے پر اسے بری طرح زد وکوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا گیا یہ واقعہ Iٹائون پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کشن گنج کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی 5ویں جماعت کی طالبہ ہر روز دیوی روڈ چوراستہ سے بس میں سوار ہونے کیلئے چوراستہ پر بس کا انتظ

نظام آباد :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کمسن لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کرنے پر اسے بری طرح زد وکوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا گیا یہ واقعہ Iٹائون پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کشن گنج کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی 5ویں جماعت کی طالبہ ہر روز دیوی روڈ چوراستہ سے بس میں سوار ہونے کیلئے چوراستہ پر بس کا انتظارکرتی ہے دیوی روڈ چوراستہ پر واقع جے بی منگا رام سوپر مارکٹ کے مالک جیتا رام 55سالہ کی نظر لڑکی پر پڑی اور اس کی نیت خراب ہوگئی اور اس لڑکی کو چاکلیٹ دینے کا بہانہ بناتے ہوئے ہر روز لڑکی کو سوپر مارکٹ میں لے جاکر اس لڑکی کے ساتھ اپنی خواہشات کو پوری کرنے کی کوشش کررہا تھا لڑکی کی حرکتوں پر شک آنے پر والدین نے لڑکی کا پیچھا کیا اور ہر روز کی طرح کل بھی جیتا رام سوپر مارکٹ میں طلب کرتے ہوئے چاکلیٹ دینے کے بہانہ اس کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردیا جس پر اس کے والدین نے اسے بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے Iٹائون ایس ایچ او کو اطلاع دینے پر Iٹائون ایس ایچ او یادیا نے جیتا رام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT