Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کم عمر بچوں کی شراب نوشی کے خلاف مہم

کم عمر بچوں کی شراب نوشی کے خلاف مہم

شراب کی فروخت پر اکسائز حکام کی کڑی نظر

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ شمشان گھاٹ کے قریب نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کے نتیجہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکی کی ہلاکت کے دلخراش واقعہ کے بعد محکمہ اکسائز نے 21 سال سے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر کڑی نظر رکھی ہے۔ کمشنر اکسائز آر وی چندرہ ودن نے کہا کہ محکمہ بارس، پبس، ریستوانوں اور کلبس پر زور دے گا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ 21 سال سے کم عمر بچوں کو شراب نوشی سے روکا جاسکے۔ کمشنر اکسائز نے نوجوانوں کو شراب کی فروخت روکنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے جمعہ کے دن بارس، ریستوران، پبس اور ہوٹلوں کے انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ  مقرر کی ہے۔ اسی دوران گریٹر حیدرآباد میں تمام 52 بارس، ریستورانوں، پبس اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ قواعد کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ بارس اور ریستوران کے انتظامیہ کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ عمر کا ثبوت طلب کریں۔ بارس کو اس بات کیلئے پابند کیا جارہا ہیکہ خوشی و مسرت کے موقع پر ہونے والی پارٹیوں میں 21 سال سے کم عمر افراد کو شراب سپلائی نہ کی جائے۔ اکسائز کے عہدیدار ایسی تقاریب پر نظر رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT