Thursday , February 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کم عمر لڑکیوں کی معمر عرب شہریوں سے شادیوں کا ریاکٹ بے نقاب

کم عمر لڑکیوں کی معمر عرب شہریوں سے شادیوں کا ریاکٹ بے نقاب

بحرین کے دو باشندے ، قاضی اور لاج مالک گرفتار ، ساوتھ زون پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون پولیس نے پھر ایک مرتبہ پرانے شہر کی کم عمر لڑکیوں کی معمر عرب شہریوںسے شادیوں کا ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے بحرین سے تعلق رکھنے والے دو باشندوں ، ایک قاضی اور ایک لاج کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔ 31 اکٹوبر کو یاقوت پورہ داراب جنگ کالونی کی ساکن کلثوم بیگم نے پولیس بھوانی نگر سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ ان کی 29 سالہ لڑکی ثمینہ بیگم سے محمد محمود عبدالرحمن محمود جو بحرین کا باشندہ ہے نے کنگ کوٹھی کے قاضی عسکر علی رفاعی کی مدد سے شادی کی اور بعد ازاں اسے بحرین اپنے ہمراہ لے گیا ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ جسمانی خواہشات کی تکمیل کے بعد لڑکی کو حیدرآباد واپس بھیج دیا اور ایک لڑکی عائشہ بی سے شادی کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبدالرحمن اور یوسف محمود عبدالرحمن قیری جو آپس میں رشتہ دار ہیں جاریہ سال مئی میں پرانے شہر کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی اور اسے چند ماہ بعد حیدرآباد واپس بھیج دیا ۔ قاضی عسکر علی رفاعی نے شادی کروانے میں اہم رول ادا کیا جبکہ ٹولی چوکی کے ساکن محمد برکت اللہ شریف نے اپنے فلیٹ واقع صفاء ٹاورس کو عرب شیخ ( عرب شہریوں) کیلئے گیسٹ ہاوز میں تبدیل کرتے ہوئے مقامی دلالوں کی مدد سے شہر کی لڑکیوں سے شادی کرنے والے عربوں کو رہائش فراہم کیا کرتا تھا ۔ اسی قسم کی ایک اور واقعہ میں پولیس نے 14 سالہ کم عمر لڑکی سے عرب باشندے کی شادی کرنے کے کیس میں پانچ افراد بشمول دلالوں کو گرفتار کرلیا ،بتایا جاتا ہے کہ بی پاشاہ بی ، رشیدہ بی ، شاہین ساکن تیگل کنٹہ فلک نما نے عمان کے باشندے شیخ سلیم عبداللہ سے شادی کروائی تھی ۔ پولیس نے ناصر بن محمود ، فتح بن محمود اور سلمان جو عمانی باشندے کی کم عمر لڑکی سے شادی کروانے میں ملوث ہے کو فوری گرفتار کرلیا گیا ۔ مسٹر ستیہ نارائنہ نے بتایا کہ کم عمر لڑکی کی شادی کے بعد عمان باشندہ نے علاقہ نامپلی میں واقع لاج میں کچھ دن گذارنے کے بعد لڑکی کو اپنے ہمراہ عمان لے گیا اور اس کی صحت بگڑجانے پر اسے شہر واپس بھیج دیا ۔ کاماٹی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT