Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی پر نوجوان گرفتار

کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 اگست (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کے اغواء اور عصمت ریزی میں ملوث ایک عادی سارق کو حسینی علم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکرورتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ /19 اگست کو  23 سالہ محمد شریف عرف شہریار ساکن امان نگر تالاب کٹہ نے حسینی علم کی ساکن 15 سالہ کم عمر لڑکی کو شادی کرنے کے بہانے اسے کرناٹک منتقل کیا جہاں پر اس کی عصمت ریزی کی ۔ محمد شریف نے لڑکی کو یہ یقین دلایا کہ وہ کرناٹک میں اس سے شادی کرے گا لیکن اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا جس پر لڑکی نے اعتراض کیا اور اسے حیدرآباد واپس لے جانے کیلئے کہا ۔ شریف نے /22 اگست کو بذریعہ ٹرین لڑکی کو حیدرآباد منتقل کیا اور اسے مکان کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ اپنی لڑکی کی اچانک لاپتہ ہونے پر ماں نے حسینی علم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور لڑکی برآمد ہونے پر اس کا بیان قلمبند کیا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ محمد شریف نے اس کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس حسینی علم نے محمد شریف کو آج شاہ علی بنڈہ کے قریب حراست میں لے لیا اور اس کی تفتیش کئے جانے پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ سرقہ کے 14 مقدمات میں ملوث ہے اور سابق میں مہانکالی ، چادرگھاٹ ، سلطان بازار ، افضل گنج میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکا ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT