Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی ‘ ڈھونگی بابا گرفتار

کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی ‘ ڈھونگی بابا گرفتار

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک خود ساختہ بابا کو بہادر پورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ احمد نے 17 سالہ کم عمر لڑکی جو خرابی صحت کے باعث اس کے پاس علاج کیلئے گئی ہوئی تھی مبینہ طور پر استحصال کرکے اسکی عصمت ریزی کی۔بہادر پورہ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فوری ڈھونگی بابا کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھوکہ باز نے لڑکی کے علاج کا دعویٰ کرکے اسے اپنے چنگل میں پھنسا لیا تھا۔ بہادر پورہ پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT