Saturday , December 15 2018

کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو سزا

10 سال کی قید بامشقت اور تین ہزار روپئے جرمانہ عائد
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو نامپلی کریمنل کورٹ نے قصور وار پائے جانے پر 10 سال کی سزاء سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ /22 ڈسمبر سال 2016 ء کو پھریروار نرسنگ عرف آٹو نرسنگ کو بوئن پلی پولیس نے 9 سالہ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کی ماں کی شکایت پر یہ کارروائی کی تھی ۔ متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ہمراہ سیتاپورم ترکاری مارکٹ آئی تھی جبکہ ماں ترکاری فروش سے بات چیت میں مصروف تھی کہ آٹو ڈرائیور نرسنگ نے متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس بوئن پلی نے آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا اور اس کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔ شواہد کی موجودگی کے نتیجہ میں نامپلی کریمنل کورٹ کے پہلے ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج نے نرسنگ کو 10 سال کی سزاء قید بامشقت اور 3 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT