Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / کم قیمت کے ٹکٹوں سے کئی لوگوں کو فضائی سفر کا موقع

کم قیمت کے ٹکٹوں سے کئی لوگوں کو فضائی سفر کا موقع

نئی دہلی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ملک کی مختلف خانگی ایرلائنز میں کرایوں سے متعلق جو مسابقت چل رہی ہے اس سے یقینا مسافروں کا فائدہ ہوا ہے کیونکہ کم قیمت والی ٹکٹوں کی پیشکش سے ایک عام آدمی ( جس نے کبھی ہوائی جہاز سے سفر کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا تھا ) ہوائی جہاز کے سفر سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ گذشتہ ماہ اگسٹ میں مسافرین کے تن

نئی دہلی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ملک کی مختلف خانگی ایرلائنز میں کرایوں سے متعلق جو مسابقت چل رہی ہے اس سے یقینا مسافروں کا فائدہ ہوا ہے کیونکہ کم قیمت والی ٹکٹوں کی پیشکش سے ایک عام آدمی ( جس نے کبھی ہوائی جہاز سے سفر کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا تھا ) ہوائی جہاز کے سفر سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ گذشتہ ماہ اگسٹ میں مسافرین کے تناسب میں گذشتہ سے پیوسہ جولائی ماہ کے بہ نسبت 8.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مختلف ایرلائنز کے ذریعہ اندرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد جولائی میں 52.60لاکھ تھی جو اگسٹ میں بڑھ کر 56.60 لاکھ ہوگئی۔ اسپائس جیٹ ایسی ایرلائنز ہے جس نے مارکٹ میں کم کرایوں کو متعارف کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول پیدا کردیا اور اب یہ حال ہے کہ انڈیگو، گوائیر، ایرکوسٹا اور ایر ایشیا انڈیا مسافروں کو کم قیمت والی ٹکٹوں کے ذریعہ بہترین موقع فراہم کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT