Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کنارا بینک آصف نگر میں سکوں کی تقسیم

کنارا بینک آصف نگر میں سکوں کی تقسیم

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حکومت ملک میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بعد نت نئے قوانین بنک ڈپازٹرس کیلئے لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اس کے باوجود آج کینرا بینک آصف نگر نے بنک کے روبرو کاونٹر کے ذریعہ ایک ، دو ، پانچ اور دس روپئے کے سکوں کو دے کر ہر ایک کو حیرانی میں ڈال دیا ۔ جب کہ عوام کو ان سکوں کو حاصل کرنے کیلئے بری دشواریوں سے گذرنا پڑ رہا ہے اور شہر میں بعض لوگ 100 روپئے کے سکے دئے جانے پر منافع بھی حاصل کر رہے ہیں ۔ کینارا بینک آصف نگر کے ہاس اس کاونٹر سے استفادہ کرنے والے جن میں راہگروں کی کثیر تعداد تھی جو بینک کے انتظامیہ سے معلومات حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئی ۔ اس لئے کہ کھاتہ داروں اور راہگروں کو اس بات کی تشویش تھی کہ کہیں بینک کے عہدیدار رقومات کے متعلق مجوزہ بل سازی کی تفصیلات سے تو واقف نہیں کروا رہے ہیں جو پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے دستک دے دیا ہے ۔ آج آصف نگر برانچ کینرا بینک کے اس کاونٹر کا افتتاح سی ناگیشور راؤ ڈپٹی جنرل منیجر ریزرو بینک آف انڈیا کے ہاتھوں ہوا ۔ کینرا بینک آصف نگر کے ملازمین محترمہ انومپا ، محترمہ سادھنا اور دوسروں کھاتہ داروں اور دوسروں کی معاونت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کینرا بینک آصف نگر کے ذریعہ 8 لاکھ روپئے کے سکوں میں عوام کو دئے جارہے ہیں اور 16 ڈسمبر کو بھی یہ کاونٹر جاری رہے گا ۔

تلنگانہ کے تین اضلاع کو مرکز کے خصوصی فنڈ
حیدرآباد15دسمبر(سیاست نیوز)تلنگانہ کو اہم فائدہ پہنچاتے ہوئے مرکزی حکومت نے پسماندہ ترین اضلاع کے زمرہ کے تحت ریاست کے تین اضلاع کے لئے خصوصی فنڈزعطاکئے ۔نیتی آیوگ جس نے گزشتہ سال تلنگانہ حکومت کی جانب سے اضلاع کی تشکیل کو مسلمہ حیثیت دی ہے ،نے خصوصی فنڈ عطاکیا۔ملک کے نشاندہی کردہ 115اضلاع میں جئے شنکر بھوپال پلی،کومرم بھیم آصف آباد اور کھمم اضلاع کو پسماندہ ترین اضلاع کے زمرہ میں یہ فنڈز حاصل ہوں گے ۔تلنگانہ کے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے قبل ازیں نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کو ایک خطا لکھتے ہوئے ان سے خواہش کی تھی کہ وہ تین اضلاع کے علاوہ مزید تین اضلاع بھدرادری کوتہ گوڑم ،جوگولامباگدوال اور محبوب نگر کو بھی شامل کرے ۔جئے شنکر بھوپال پلی اور کومرم بھیم آصف آباد اضلاع کی شناخت پسماندہ ترین اضلاع کے زمرہ میں کی گئی ہے جبکہ کھمم کو بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ اضلاع کے زمرہ کے تحت فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں دستیاب
حیدرآباد 15دسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے اترگاوں میں ایک ہی خاندان کے تین ارکان کی لاشیں مشتبہ حالت میں پائی گئیں۔ مکان سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو چوکس کیا جو مکان پہنچی۔پولیس نے لاشوں کو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پایا۔ مرنے والوں کی شناخت70سالہ ونگالکشمی ‘ان کے بیٹوں 40سالہ وینکٹ رمنا اور 35سالہ سرینواس کے طور پر کی گئی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چار دن پہلے ان کی موت ہوگئی تھی۔پولیس ان کی موت کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ ارکان خاندان پیشہ کے اعتبار سے سنار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT