Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / کناٹ پیالیس علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ

کناٹ پیالیس علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : قومی دارالحکومت کے قلب میں واقع مصروف ترین کناٹ پیالیس علاقہ میں آج دوپہر ایک بینک میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ محکمہ فائر کے بموجب کناٹ پیالیس کے ای بلاک میں واقع ہرشا بھون کی تیسری منزل پر اورینٹل بینک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 11-40 بجے اط

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : قومی دارالحکومت کے قلب میں واقع مصروف ترین کناٹ پیالیس علاقہ میں آج دوپہر ایک بینک میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ محکمہ فائر کے بموجب کناٹ پیالیس کے ای بلاک میں واقع ہرشا بھون کی تیسری منزل پر اورینٹل بینک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 11-40 بجے اطلاع ملتے ہی 15 فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا ۔ دہلی فائر سرویس ڈائرکٹر مسٹر اے کے شرما نے بتایا کہ طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ۔ تاہم آتشزدگی کے دوران کناٹ پیالیس علاقہ میں کثیف دھواں چھا گیا ۔ آتش فرو عملہ نے گراونڈ فلور اور دیگر 4 منزلوں کا تخلیہ کروادیا ۔ فائبر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT