Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / کناڈا حملے کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا میں سکیورٹی میں شدت

کناڈا حملے کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا میں سکیورٹی میں شدت

واشنگٹن ؍ ملبورن ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا میں جنگی یادگار اور پارلیمنٹ میں جان لیوا فائرنگ کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا میں عمومی طور پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ امریکہ میں ملٹری نے ارلنگٹن نیشنل سیمٹری میں نامعلوم لوگوں کی یادگار میں سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکہ کے خلاف کوئی مخصوص خطرہ نہیں ہے۔ تاہم آسٹریلیا میں پارلیمانی عمارتوں اور ملک بھر میں کناڈا کے سفارتی مقامات کے اطراف و اکناف سکیورٹی میں شدت پیدا کردی گئی ۔ تاہم اسپیکر برونین بشپ نے یقین دلایا کہ قوم کے سیاست دان پارلیمنٹ ہاؤس میں محفوظ ہیں اور انھیں اپنے دروازوں کو ڈھال بنانے کی ضرورت نہیں جیسا کہ اوٹاوا میں اُن کی ہم منصب شخصیتوں نے کیا ہے۔ ’دی آسٹریلین‘ نے برونین کے حوالے سے کہا کہ کناڈا کی پارلیمنٹ میں اراکین کا چیمبر میں خود کو چھپا لینے کی تصاویر پریشان کن ہیں، لیکن یہاں اعادہ نہیں ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT