Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کندکور میں طالبہ کی خودکشی

کندکور میں طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔جو والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ مونیکا جو کوہیڈا کندکور علاقہ کے ساکن سدھاکر ریڈی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی گذشتہ چند روز سے کالج نہیں جارہی تھی جو انٹر سال دوم کی طالبہ تھی ۔ اس کے والدین کالج کی غیر حاضری سے ناراض تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی صحت ناساز ہونے کے سبب وہ غیر حاضر تھی گذشتہ روز اس کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے تنگ آکر اس لڑکی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT