Thursday , January 24 2019

کندیکل گیٹ اور مشیر آباد کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 29 اکٹوبر کو جی ایم چھاونی برقی فیڈر کے تحت آنے والے کندیکل گیٹ برقی سب اسٹیشن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 4 بجے دن کے درمیان جی ایم چھاونی ، کندیکل گیٹ ، بھوئی گوڑہ ، چھتری بناکہ ، اپوگوڑہ ، ایودھیا نگر اور ہمایوں نگر علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہیگی ۔۔
٭٭    ڈیویژنل انجینئر سنٹرل سرکل حیدرآباد کے بموجب 29 اکٹوبر کو مشیر آباد میں حیدرآباد میٹرو ٹرین کے لیے انہدامی کارروائی کے پیش نظر مشیر آباد برقی فیڈر کے تحت آنے والے مختلف علاقہ جات میں صبح 11 تا 3 بجے دن کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT