Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کنوراؤ پیٹ پولیس اسٹیشن کا ضلع ایس پی نے اچانک معائنہ کیا

کنوراؤ پیٹ پولیس اسٹیشن کا ضلع ایس پی نے اچانک معائنہ کیا

ویملواڑہ۔/18 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنا ضلع ایس پی وشواجیت نے کنوراؤ پیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا اور زیر التواء کیس کی جانکاری حاصل کی اور ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کریں۔ پولیس اسٹیشن میں عوام کے لئے دستیاب سہولتوں اور شجرکاری کودیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

ضلع ونپرتی میں ٹریکٹر الٹ جانے
سے چار افراد ہلاک ، کئی زخمی
ونپرتی۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی کے پانگل منڈل کے کیتے پلی میں کل رات ٹریکٹر الٹ جانے سے 4 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے 25 افراد پر مشتمل افراد خاندان ضلع ناگرکرنول کے کولا پور منڈل سنگونم میں واقع جاترا میں شرکت کیلئے گدوال سے نکلے تھے اور سنگونم جاترا میں پوجا پاٹ کے بعد گدوال  لوٹ رہے تھے کہ رات 9بجے پانگل منڈل کے کیتے پلی اور یوسی ریڈی پلی کے درمیان ٹریکٹر الٹ گیا اس حادثہ میں کرنول ضلع کے نندی کٹکور تعلقہ سے تعلق رکھنے والی تریشا عمر 60 سال، کمسن لڑکا یوگیش عمر 10 ماہ، کرن عمر 10سال، سواتی عمر 25 سال مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دیگر 9افراد کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ونپرتی ضلع ہاسپٹل منتقل کیاگیا ان میں دو کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہونے سے کرنول منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر حادثہ ہوا دوسری جانب تالاب ہے اگر ٹریکٹر اس میں الٹ جاتا تو تمام جاں بحق ہونے کا اندیشہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT