Tuesday , October 16 2018
Home / Top Stories / کنور کیرالا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو کالک تھوپی گئی

کنور کیرالا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو کالک تھوپی گئی

کنور ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ضلع کنور کے ٹاؤن تالی پرمبا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہونچاتے ہوئے ان کے چہرے پر کالک تھوپی گئی ۔ ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے سلسلہ وار واقعات کے درمیان کیرالا میں بھی مجسموں کو نقصان پہونچانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہونچانے کے علاوہ مجسمہ کو پہنائے گئے پھول مالا کو بھی نیچے گرادیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاندھی کا مجسمہ اس ٹاؤن کے تعلقہ آفس کے قریب واقع ہے ۔ اس واقعہ کے پیچھے جن افراد کا ہاتھ ہے ان کی تلاش جاری ہے ۔ عہدیداروں کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ مشتبہ شخص اس مقام سے پیدل جارہا تھا ،اسی کی یہ حرکت ہوسکتی ہے ۔ بعض مقامی افراد نے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو مجسمہ پر سنگباری کرتے ہوئے دیکھا ۔ وہ پتھر مارکر یہاں سے فرار ہورہا تھا ۔ ڈپٹی تحصیلدار سری پرکاش نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ شمالی چینائی علاقے میں جیسے ہی یہ خبر پھیل گئی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے مقام واقعہ پر پہونچ کر برہم عوام کو مطمئین کراتے ہوئے خاطیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ۔
کشیدگی کو دور کرنے کیلئے اس علاقے میں پولیس کی زائد پکٹس تعینات کئے گئے ہیں ۔ لا اینڈ آرڈر کی برقراری کویقینی بنانے کیلئے پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT