Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کنٹراکٹ سسٹم کے تحت تقررات

کنٹراکٹ سسٹم کے تحت تقررات

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) براڈ کاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے کنٹراکٹ سسٹم کے تحت مندرجہ ذیل جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواست طلب کی جارہی ہیں۔ جملہ 131 جائیداد ہیں جن میں پیشنٹ کیر مینجمنٹ 35، پیشنٹ کیر کوآرڈینیٹر 96 ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے مینجمنٹ جائیدادوں کیلئے ڈگری (لائف سائنس) کے ساتھ پی جی (ہاسپٹل ؍ ہیلت کیر مینجمنٹ) کامیابی کے ساتھ کم از کم ایک سالہ تجربہ اور کوآرڈینیٹر جائیدادوں کیلئے ڈگری کامیابی کے ساتھ کسی بھی ہاسپٹل میں کام کرنے کا کم از کم ایک سالہ تجربہ رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ مینیجر جائیداد کیلئے امیدوار کی عمر 40 برس اور کوآرڈینیٹر امیدوار کی عمر 35 سال سے زائد نہ ہو اور مینیجر جائیداد کیلئے 30 ہزار اور کوآرڈینیٹر کیلئے 17,416 روپئے تنخواہ دی جائے گی۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.becil.com ملاحظہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT