Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کنٹراکٹ شادیوں کا ملزم مفرور ‘ قاضی گرفتار

کنٹراکٹ شادیوں کا ملزم مفرور ‘ قاضی گرفتار

حیدرآباد 25 ستمبر (سیاست نیوز) خلیجی ممالک کے معمر شہریوں سے کمسن لڑکیوں کی کنٹراکٹ شادیاں کروانے والے ریاکٹ کے ایک اہم ملزم قاضی علی عبداللہ رفاعی کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گزشتہ ہفتے عرب شہریوں کے علاوہ ممبئی کے صدر قاضی اور مقامی دلالوں کی گرفتاری کے دوران قاضی عبداللہ رفاعی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ تالاب کٹہ مغل پورہ کے ساکن اِس قاضی کی پولیس کو تلاش تھی اور آج فلک نما پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما محمد تاج الدین احمد کی نگرانی میں اُسے حراست میں لے لیا۔ اِس قاضی سے پولیس تفتیش کررہی ہے تاکہ کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے نیٹ ورک کا مزید پتہ لگایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر ستیہ نارائنا نے عبداللہ رفاعی کو حراست میں لئے جانے کی توثیق کرتے ہوئے اس سے تفتیش کی جارہی ہے اور اِس نیٹ ورک سے جڑے ہوئے دیگر افراد کا پتہ لگانے کی کوشش بھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT