Wednesday , December 19 2018

کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا عمل تیز

مختلف محکمہ جات کی فہرست تیار : آئندہ ہفتہ اجلاس کا امکان

مختلف محکمہ جات کی فہرست تیار : آئندہ ہفتہ اجلاس کا امکان
حیدرآباد 15؍فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے عمل میں تیزی پیدا کی جا رہی ہے ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما کی قیادت میں تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی اب تک اس مسئلہ پر غور و خوص کیلئے کئی اجلاس منعقد کرکے جائزہ لے چکی ہے ۔ آئندہ ہفتہ ایک اور اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے ۔ باوثوق ذرائع نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت محکمہ پنچایت راج ‘ ریونیو ‘ آئی کے پی ‘ سیرپ (SERP) جی ایچ ایم سی ‘سکریٹریٹ و دیگر محکمہ جات میں برسر کار کنٹراکٹ ملازمین کی مکمل تفصیلات کے ساتھ فہرست مرتب کی گئی ہے ۔ تلنگانہ کنٹراکٹ آوٹ سورسنگ کے بانی صدر جگنادھم پروین ریاست میں (40) ہزار کنٹراکٹ ملازمین کی فہرست مختلف محکمہ جات میں مامور ملازمین کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ چیف سکریٹری کو پیش کرچکے ہیں جس کی روشنی میں اعلی سطحی کمیٹی عہدیدار ہر محکمہ میں کنٹراکٹ ملازمین کی تفصیلات ان کے پاس موجود تفصیلات کی روشنی میں مکمل جانچ کر رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کنٹراکٹ ملازمین میں (14) تا (15) سال کی سرویس رکھنے والے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹاملناڈو میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والوں کی خدمات کو باقاعدہ بنانے اختیار رہنمایانہ خطوط کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پنچایت راج میں کثیر تعداد میں کنٹراکٹ ملازمین ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT