Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کمیٹی کی تشکیل

کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد۔/13اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس طرح حکومت تلنگانہ نے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو باقاعدہ بنانے کیلئے پہل کرتے ہوئے مذکورہ کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات ک

حیدرآباد۔/13اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس طرح حکومت تلنگانہ نے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو باقاعدہ بنانے کیلئے پہل کرتے ہوئے مذکورہ کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے ہیئت ترکیبی مرتب کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی اس کمیٹی کو حکومت نے ہدایات دی ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تشکیل دی گئی کمیٹی کے کنوینر پرنسپال سکریٹری فینانس ہوں گے۔ اس کمیٹی میں محکمہ جاب لیبر، صحت و طبابت، تعلیم، قانون اور فینانس سکریٹریز بحیثیت ارکان کمیٹی ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی ریاستی کابینہ نے گذشتہ ماہ منعقدہ اپنے اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کرتے ہوئے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو بھی باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا اور اس فیصلہ کی روشنی میں حکومت تلنگانہ نے آج باقاعدہ طور پر چیف سکریٹری ریاستی تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT