Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کنٹراکٹ ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ

کنٹراکٹ ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے کنٹراکٹ ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کیلئے اسپیشل آفیسر بلدیہ نارائن پیٹ و آر ڈی او کو ایک یادداشت حوالے کی ، بلدیہ نارائن پیٹ کے کنٹراکٹ ملازمین کے مطالبات میں ملازمتوں کو مستقل کرنا ، 2011 ء سے پی ایف کی رکی رقم کی اجرائی ، اپریل اور مئی 2014 ء کی اضافی تنخواہ

نارائن پیٹ ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے کنٹراکٹ ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کیلئے اسپیشل آفیسر بلدیہ نارائن پیٹ و آر ڈی او کو ایک یادداشت حوالے کی ، بلدیہ نارائن پیٹ کے کنٹراکٹ ملازمین کے مطالبات میں ملازمتوں کو مستقل کرنا ، 2011 ء سے پی ایف کی رکی رقم کی اجرائی ، اپریل اور مئی 2014 ء کی اضافی تنخواہ کی اجرائی ، متوفی ملازمین کے ورثاء کو ملازمتوں کی فراہمی وغیرہ شامل ہے ۔ اس موقع پر مسرز بلرام سی آئی ٹی یو قائد وینکٹیش ، ضلعی صدر انیل کمار ، ناری ، جگپا ، پردیپ کمار ، ناگراج ، نرسمہا ، ساملو اور کے اشوک نے وفد میں شریک تھے ۔ مسٹر وینکٹیش ضلعی قائدین آئی ٹی یو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دیرینہ مطالبات کی فی الفور یکسوئی عمل میں نہیں لائی گئی تو عملاً احتجاج اور زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT