Thursday , December 13 2018

کنٹراکٹ میریج کرنے کی کوشش صومالیہ کا ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پولیس نے آج صومالیہ کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا جو 23 سالہ خاتون سے ’ کنٹراکٹ میریج ‘ کرنے جارہا تھا ۔ پولیس نے اس کے علاوہ ایک دلال اور دو خواتین کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ ایک قاضی کی اطلاع پر فلک نما پولیس نے کنٹراکٹ میریج ( مختصر مدت کی شادی ) کو ناکام بنادیا جہاں دلہن کی والدہ کو صومالیہ کے شہری نے

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پولیس نے آج صومالیہ کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا جو 23 سالہ خاتون سے ’ کنٹراکٹ میریج ‘ کرنے جارہا تھا ۔ پولیس نے اس کے علاوہ ایک دلال اور دو خواتین کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ ایک قاضی کی اطلاع پر فلک نما پولیس نے کنٹراکٹ میریج ( مختصر مدت کی شادی ) کو ناکام بنادیا جہاں دلہن کی والدہ کو صومالیہ کے شہری نے 80,000 روپئے کی پیشکش کی تھی ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اس صومالی شہری کی سازش کو ناکام بنادیا ہے ۔ صومالی کی سید ابراہیم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے وہ آسانی سے دولت کمانے کے ارادے سے کنٹراکٹ میریج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ غریب عوام کو رقم کی لالچ دے کر ان کی کمسن لڑکیوں کے ساتھ شادی کرنے کے ارادے سے کئی افراد شہر میں موجود ہیں ۔ متاثرہ لڑکی کو شادی کے لیے ابراہیم کے سامنے پیش کیا گیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ ان تینوں دلہن کی ماں اور دیگر دو خواتین نے لڑلی کو اس کنٹراکٹ میریج کے بارے میں نہیں بتایا ۔ ایک دو ہفتہ سے یہ خواتین سرگرم تھیں ۔ دلہن کی ماں کو ابراہیم نے رقم کی بھی پیشکش کی تھی ۔ حیدرآباد پولیس نے قبل ازیں پرانے شہر میں کئی کنٹراکٹ میریج کے ریاکٹس بے نقاب کئے ہیں ۔ جس میں قاضی صاحبان نے جعلسازی کے ذریعہ شادیاں کروائی تھیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT