Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کنٹونمنٹ بورڈ ٹول ٹیکس کو برخواست کرنے کا مطالبہ

کنٹونمنٹ بورڈ ٹول ٹیکس کو برخواست کرنے کا مطالبہ

کمپنی مالک کے خلاف کارروائی پر زور ، ایم سرینواس سکریٹری سی پی آئی ایم کا بیان
حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹول ٹیکس کو فوری برخواست کرنے کا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ ( سی پی آئی ایم ) نے مطالبہ کیا ہے ۔ اس ٹول ٹیکس وصول کرنے والے کمپنی کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا ہے ۔ سکریٹری سی پی آئی ایم مسٹر ایم سرینواس نے اپنے بیان میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوامی مفاد کو ترجیح دینے کا دعوی کرنے والی ٹی آر ایس پارٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے پارٹی کے گریٹر حیدرآباد صدر کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے صدر گریٹر حیدرآباد ٹی آر ایس پارٹی مسٹر ہنمنت راؤ پر الزام لگایا کہ انہوں نے انتخابی حلف نامہ میں سسٹم کو گمراہ کیا ہے اور کوئی تفصیلات درج نہیں کہ جس کے وہ مالک بنائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس قیادت نے کنٹونمنٹ عوام کو ٹول ٹیکس برخواست کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ جس پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی قیادت سے سوال کیا کہ آیا عوامی مفاد سے زیادہ پارٹی کے قائد کے مفادات کو پارٹی کی قیادت کو عزیز ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال کس بنیاد اور وجوہات کے سبب ایس ڈی ایوڈر ادارے کو 5 کروڑ کم قیمت پر کیوں دے دیا گیا ۔ انہوں کیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹونمنٹ عوام کو راحت فراہم کرے اور ٹیکس کو برخواست کرتے ہوئے اپنے وعدہ پورا کرے اور ٹی آر ایس کے ایم ایل سی مسٹر ہنمنت راؤ کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کرے ۔

TOPPOPULARRECENT