Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کنٹونمنٹ روڈ بند نہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے نمائندگی

کنٹونمنٹ روڈ بند نہ کرنے کیلئے وزیر دفاع سے نمائندگی

حیدرآباد۔ 12 نومبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر دفاع منوہر پاریکر سے خواہش کی ہے کہ وہ فوجی عہدیداروں کو سکندرآباد کنٹونمنٹ روڈ متبادل انتظام ہونے تک بند نہ کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے وزیر دفاع کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے فوج کی جانب سے کنٹونمنٹ سکندرآباد میں سڑک بند کئے جانے کی تجویز پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ متبادل سڑک کا کام مکمل ہونے تک ایسا نہیں کیا جانا چاہئے تاکہ مقامی عوام کو تکلیف نہ ہو۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس علاقہ میں مختلف کالونیوں میں رہنے والے بے شمار افراد کو سڑک بند کرنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آندھرا پردیش میں 19 نومبر سے ہفتہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی
حیدرآباد۔ 12 نومبر(آئی این این)حکومت آندھرا پردیش 19 تا 25 نومبر ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ ہفتہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر بیداری مہم چلائی جائے گی۔ سیکریٹری نیشنل فاؤنڈیشن برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اعلامیہ کی تعمیل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے 24 نومبر کو ’’فلیگ ڈے‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر تہذیبی پروگرامس، سمینار، پینٹنگ مقابلے وغیرہ منعقد ہوں گے۔ تمام ریاستی دفاتر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اقدار کو فروغ دینے کے لئے پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT