Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کنٹونمنٹ علاقہ میں سڑک تحدیدات پر غور کرنے چیف منسٹر کا تیقن

کنٹونمنٹ علاقہ میں سڑک تحدیدات پر غور کرنے چیف منسٹر کا تیقن

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کنٹونمنٹ میں آرمی روڈس پر تحدیداتی مقامات کے مسئلہ پر غور کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کنکاریڈی ایم ایل اے کو تیقن دیا ۔ یونائٹیڈ فیڈریشن آف ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس کی جانب سے ایم ایل اے نے سڑک تحدیدات کو ہٹانے کے لیے نمائندگی کی اس پر چیف منسٹر نے انہیں تیقن دیا ۔ ان تحدیدات سے علاقہ میں م

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کنٹونمنٹ میں آرمی روڈس پر تحدیداتی مقامات کے مسئلہ پر غور کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کنکاریڈی ایم ایل اے کو تیقن دیا ۔ یونائٹیڈ فیڈریشن آف ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس کی جانب سے ایم ایل اے نے سڑک تحدیدات کو ہٹانے کے لیے نمائندگی کی اس پر چیف منسٹر نے انہیں تیقن دیا ۔ ان تحدیدات سے علاقہ میں مقیم افراد کو ناقابل بیان مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور کچھ وقت میں ان کے دہلی کے دورہ کے دوران وہ متعلقہ وزراء سے اس مسئلہ پر بات کریں گے ۔ کنکا ریڈی ایم ایل اے نے تائیدی دستاویزات بشمول کنٹونمنٹ ایکٹ ، ملکاجگری حلقہ اسمبلی کے تحت آنے والی سڑکوں کو بند کرنے پر حالیہ وزیر دفاع کے احکام کے ساتھ چیف منسٹر سے نمائندگی کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کو سمجھایا کہ شہریوں کو اس سے کیا مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ کس طرح اس سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ ہر دن 10 بجے شب تا صبح 7 بجکر 15 منٹ سڑک کی تحدیدات کی بنا ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھ گیا ہے ۔ مسٹر بی ٹی سرینواس جنرل سکریٹری یونائٹیڈ فیڈریشن آف ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشن نے اطلاع دی کہ وہ پر امید ہیں کہ اس مسئلہ کا حل یقینی طور پر نکلے گا اور بغیر کوئی تحدیدات شہری آرمی سڑکوں سے گذرتے ہوئے اپنے علاقہ کو پرسکون پہنچ جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT