Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کنچن باغ اور بالا پور میں پولیس کا کارڈن سرچ

کنچن باغ اور بالا پور میں پولیس کا کارڈن سرچ

روڈی شیٹرس گرفتار ، موٹر سائیکلس اور آٹوز ضبط ، انسداد جرائم کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں پولیس ساوتھ زون کی جانب سے تلاشی مہم عمل میں لائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا کی قیادت میں منعقدہ اس کارڈن سرچ ( تلاشی مہم ) میں حافظ بابا نگر بلاک 3 اور کنچن باغ و بالا پور علاقہ کا احاطہ کیا گیا ۔ صبح 5 تا 7-30 بجے یہ آپریشن جاری رہا ۔ جس میں پولیس نے 32 مشتبہ افراد اور 5 روڈی شیٹرس کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے علاوہ 67 موٹر سیکلوں ، 2 آٹوز اور 2 کاروں کو بھی ضبط کیا گیا ۔ جس کے دستاویزات نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے 10 تلواروں کو بھی ضبط کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرانے شہر کو جرائم سے پاک علاقہ بنانے کے لیے ایسی خصوصی تلاشی مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کارڈن سرچ آپریشن کی مدد سے جرائم پر قابو پانے میں کافی مدد حاصل ہورہی ہے ۔ اور اس طرح کے اقدامات کے سبب جرائم کے فیصد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کے بعد ان گاڑیوں کو متعلقہ افراد کے حوالے کردیا جائے گا ۔ اس کارڈن سرچ آپریشن میں کل 300 پولیس ملازمین نے شرکت کی جن میں ڈی سی پی اور ایڈیشنل ڈی سی پی کے علاوہ 4 اے سی پیز 20 انسپکٹران پولیس 40 سب انسپکٹرس کے علاوہ دیگر پولیس ملازمین موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT