Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / کنچن باغ میں نعش برآمد

کنچن باغ میں نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس نے علاقہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر 35 تا 40 سال کے درمیان پائی جاتی ہے جو کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور اودے رنگ کے جنس پائنٹ میں ملبوس ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس نامعلوم شخص پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا بے رحمانہ انداز سے قتل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT