Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کنچن باغ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران معمولی جھگڑے پر کشیدگی

کنچن باغ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران معمولی جھگڑے پر کشیدگی

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) کنچن باغ علاقہ میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعہ پر ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں بھاری جمیعت کو متعین کرکے حالات پر قابو پالیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب چمپا پیٹ ایم سی ایچ گراونڈ میں آج شام کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند قریب میں ایک مندر میں چلی گئی جس کے

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) کنچن باغ علاقہ میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعہ پر ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں بھاری جمیعت کو متعین کرکے حالات پر قابو پالیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب چمپا پیٹ ایم سی ایچ گراونڈ میں آج شام کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند قریب میں ایک مندر میں چلی گئی جس کے بعد اکثریتی فرقہ کے افراد ‘ اقلیتی فرقہ کے نوجوانوں سے الجھ پڑے اور دونوں میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ۔ دو تا تین نوجوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ تاہم پولیس نے اس کی توثیق نہیں کی ۔ انسپکٹر کنچن باغ مسٹر رمیش کوتوال نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اکثریتی طبقہ کے افراد نے پولیس اسٹیشن پر جمع ہوکر نعرہ بازی بھی کی اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT