Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کنچن باغ کارپوریٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر کیخلاف کیس درج

کنچن باغ کارپوریٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر کیخلاف کیس درج

حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس نے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے یہ کارروائی ایک شخص کی مشتبہ موت کے بعد اس کے رشتہ داروں کی شکایت پر کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 43 سالہ نرسمہلو جو ایک بینک میں ملازم تھا اس شخص کی صحت خراب ہونے پر اسے کنچن باغ کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ 14 مئی کے دن اس مریض کو شریک دواخانہ کیا گیا اور 16 مئی کے دن اس کی سرجری کی گئی ، تاہم سرجری کے تھوڑی دیر بعد وہ فوت ہوگیا ۔ نرسمہلو کی اچانک موت پر اس کے رشتہ دار برہم ہوگئے اور اس کے بھائی نے پولیس کنچن باغ میں شکایت کردی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کاشکار ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چندانگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ انیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ انتیا شانتی نگر علاقہ کے ساکن بالاراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساںاور پریشان کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT