Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کنڈا پور سے نعش برآمد

کنڈا پور سے نعش برآمد

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) مادھاپور پولیس نے کنڈاپور علاقہ سے ایک نعش کو برآمد کرلیا جو اپارٹمنٹ سے دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپارٹمنٹ میں دیگر مکینوں کی شکایت پر پولیس نے یہ اقدام کیا اور 40 سالہ پوجا نامی خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی عوام نے یہ بو محسوس کرکے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس کے مطابق پوجا گولڈن اپارٹمنٹ کنڈاپور کے فلیٹ نمبر 402 میں اکیلی رہتی تھی ۔ سال 2014 میں اس کا طلاق ہوگیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ پوجا نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرکے خودکشی کی ہوگی ۔ پولیس مادھاپور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT