Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / کنڈول اجتماعی عصمت ریزی کیخلاف بطور احتجاج اڈیشہ کانگریس ایم ایل اے مستعفی

کنڈول اجتماعی عصمت ریزی کیخلاف بطور احتجاج اڈیشہ کانگریس ایم ایل اے مستعفی

بھوبنیشور۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کوراپٹ کے کنڈول علاقہ میں ہوئی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر کانگریس ایم ایل اے کرشنا چندرا ساگریا نے آج اظہار احتجاج استعفیٰ دے دیا۔ 10 اکتوبر 2017ء میں یونیفارم میں ملبوس چار اشخاص نے ایک 14 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔ اس کے بعد 22 جنوری کو متاثرہ لڑکی نے خودکشی کرلی تھی۔ ساگر یا نے آج صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کنڈول علاقہ کی عصمت ریزی کا شکار لڑکی کو چونکہ انصاف دلانے میں ناکام ہوچکے ہیں چنانچہ وہ اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT