Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / کنکریٹ مکسر میں چھپے 22 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

کنکریٹ مکسر میں چھپے 22 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

دبئی،15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے کنکریٹ مکسر میں چھپے ہوئے 22 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں 21ایشیائی مرد اور ایک افریقی خاتون شامل ہیں ا ور یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر کنکریٹ مکسر کے ٹرک میں چھپ کر دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے ۔فیڈرل کسٹم اتھارٹی امارات شارجہ کے مطابق بارڈر شپنگ کے کسٹم سینٹر میں انسانی اسمگلرز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب سیمنٹ مکسر کا ٹرک معمول کی چیکنگ کے مرحلہ سے گزر رہا تھا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیکنگ کے دوران تھرمل ایکسرے میں پتا چلا کے اندر لوگ موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT