Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کنگ فشر ہاؤز کے ہراج میں پھر ناکامی

کنگ فشر ہاؤز کے ہراج میں پھر ناکامی

ممبئی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وجئے مالیا زیرقیادت گروپ کے سابقہ ہیڈکوارٹر کنگ فشر ہاؤز کا ہراج آج بھی ناکام رہا اور اِس کی ریزرو قیمت میں کمی کے ذریعہ 135 کروڑ روپئے کرنے کے باوجود کسی نے بھی خریداری میں دلچسپی  نہیں دکھائی۔ بینکرس کا یہ موقف ہے کہ ڈومیسٹک ایرپورٹ کے قریب اِس کلیدی جائیداد کو فروخت کرنے کے لئے شائد قیمت مزید کم کرنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی زیرسرکردگی 17 بینکوں پر مشتمل کنسورشیم کی یہ کوشش ہے کہ کنگ فشر ایرلائنز سے وصول طلب 9000 کروڑ روپئے کی رقم املاک کو فروخت کرتے ہوئے حاصل کی جائے۔ کنگ فشر ہاؤز ممبئی کے پاش علاقہ وائیل پارلے میں 17 ہزار اسکوائر فٹ رقبہ پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT