کنگ کالونی میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب، 8 افراد گرفتار

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کنگ کالونی میں چلائے جارہے قماربازی کے ٹھکانے کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ پولیس مائلاردیوپلی کے مطابق کنگ کالونی کے اپارٹمنٹ میں فلیٹ کے اندر جوا چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس فلیٹ پر دھاوا کیا اور 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 82 ہزار سے زائد رقم ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق قمار بازی کے اس ٹھکانے میں تین پتوں کا کھیل جاری تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 42 سالہ اکرم ساکن کنگ کالونی ، رضوان 30 سالہ ساکن آصف نگر ملن ٹاکیز 35 سالہ یوسف خان ساکن نواب صاحب کنٹہ 32 سالہ محمود ساکن راجندر نگر 32 سالہ ارشد ساکن کمپنی باغ لنگر حوض 28 سالہ یونس ساکن شیخ کی مسجد مصطفی نگر 29 سالہ محمد مجیب ساکن تاڑبن اور 37 سالہ عرفان ساکن کنگ کالونی کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT