Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کنگ کوٹھی دواخانہ میں گردوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی

کنگ کوٹھی دواخانہ میں گردوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی

دواخانہ عثمانیہ اور نمس میں گردے ‘ جگر اور قلب کی پیوند کاری کی سہولت ‘ وزیر صحت کا دعوی
حیدرآباد12 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں گردوں کے علاج کا مرکز قائم کرنے ‘ عثمانیہ ہاسپٹل اور نمس ہاسپٹل میں گردے ‘ دل اور جگر کی پیوند کاری کیلئے عصری سہولتیں فراہم کرنے کا ادعا کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ کی مثالی ترقی ہو رہی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت نے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست تشکے پانے کے صرف ڈھائی سال کے عرصہ میں مختلف شعبوں میں ترقی کرتے ہوئے ریاست کو سارے ملک میں سر فہرست مقام حاصل ہوچکا ہے ۔ تلنگانہ ‘ ویلفیر اسٹیٹ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ عوام کی صحت و تندرستی سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ غریب عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اماں بڈی کے نام سے ایک منفرد و با وقار اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ غریب حاملہ خواتین کی سرکاری ہاسپٹلس میں زچگی کروانے کیلئے عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔ غریب عوام کی علاج کے دوران اموارت پر گھروں تک مفت نعش کی کی منتقلی کیلئے سرویس شروع کی گئی ہے ۔ انسانی ہمدردی کے معاملہ میں ٹی آر ایس حکومت کا کوئی جواب نہیں ہوسکتا ۔ سرکاری ملازمین اور صحافیوں کیلئے ویل نس سنٹرس کا آغاز کیا گیا ہے جہاں مفت او پی اور ٹسٹ کروانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ادویات بھی یہاں مفت فراہم کی جائیں گی ۔ ان سہولیات کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا موثر علاج کرنے کیلئے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر سنٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ حیدرآباد کے مہدی نواز جنگ ہاسپٹل میں نیا او پی ٹاور کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں گردوں کے علاج کا مرکز قائم کیا جائیگا ۔ عثمانیہ اور نمس دواخانوں میں بھی دل ‘ جگر اور گردے کی پیوند کاری کی جائیگی جس کیلئے آپریشن تھیٹرس کو عصری سہولتوں سے لیس کیا جا رہا ہے ۔ سب سنٹرس سے سوپر اسپیشالیٹی تمام ہاسپٹلس میں عصری سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے غریب عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ بی بی کڈس اور بائیک ایمبولنس کا بہت جلد آغاز کیا جانے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT