Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کنگ کوٹھی کے رہائشی مکان پر قمار بازی ، چھ افراد گرفتار

کنگ کوٹھی کے رہائشی مکان پر قمار بازی ، چھ افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے علاقہ رام کوٹ کنگ کوٹھی میں واقع ایک رہائشی مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 53 سالہ اے ہیری پیٹر جو رام کوٹ علاقہ میں آٹو موبائیلس کی دوکان چلاتا ہے اپنے 5 دوستوں کی مدد سے رہائشی مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ پیٹر نے 10 ماہ قبل مذکورہ رہائشی مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا اور اس میں بوائز ہاسٹل شروع کیا تھا لیکن یہ نقصان ہونے کے سبب اس نے قمار بازی کا اڈہ چلانا شروع کردیا اور معقول کمیشن حاصل کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 27 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے نارائن گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT