Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کمار باقاعدہ ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

کنہیا کمار باقاعدہ ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

نئی دہلی 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار اور جے این یو کے دوسرے دو طلبا نے آج دہلی کی ایک عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے خلاف درج غداری کے مقدمہ میں باضابطہ ضمانت کی درخواست پیش کی ۔ یہ مقدمہ یونیورسٹی کیمپس میں ماہ فبروری کے دوران مخالف ہند نعرے لگائے جانے سے متعلق ہے ۔ کنہیا کمار کے علاوہ عمر خالد اور انیربن بھٹا چاریہ نے ٹرائیل عدالت میں باضابطہ ضمانت کی درخواست پیش کی ہے ۔ ان تینوں کو عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔ ان کی درخواستوں پر سماعت کل ہونے والی ہے ۔ دہلی ہائیکورٹ نے 17 اگسٹ کو کنہیا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں کہا تھا کہ وہ سشن کی عدالت سے رجوع ہوں۔ انہیں 2 مارچ کو ہائیکورٹ کی جانب سے چھ ماہ کی عبوری ضمانت دی گئی تھی جو یکم ستمبر کو ختم ہونے والی ہے ۔ عمر خالد اور بھٹاچاریہ کو 18 مارچ کو ضمانت دیتے ہوئے ٹرائیل عدالت نے واضح کیا تھا کہ جو رول کنہیا کمار سے منسوب کیا جا رہا ہے وہ خالد اور انیربن سے مختلف نہیں ہے ۔ عدالت نے خالد اور انیربن سے کہا تھا کہ وہ عبوری ضمانت کی مہلت کے دوران عدالت کی اجازت کے بغیر دہلی سے باہر نہ جائیں۔

TOPPOPULARRECENT