Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / کنہیا کمار کے ایونٹ میں احتجاج ادبی فیسٹول کی اجازت سے دستبرداری

کنہیا کمار کے ایونٹ میں احتجاج ادبی فیسٹول کی اجازت سے دستبرداری

لکھنو ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) لکھنو نظم و نسق نے یہاں سہ روزہ ادبی فیسٹول کے لئے دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کرلی جبکہ مبینہ طورپر دائیں بازو کے گروپوں سے وابستہ لوگوں نے ایک ایونٹ میں سابق صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار کی موجودگی پر اعتراض کیا اور اُن کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ کی ۔ عہدیداروں نے کہاکہ کنہیا کمار کو مجوزہ فیسٹول کے پہلے روز اُن کی کتاب کے تعلق سے اظہار خیال کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔ تاہم کنہیا کے تعلق سے عوام کے اعتراض و احتجاج کو دیکھتے ہوئے اس ایونٹ کو دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT